کولمبو اڑان میں نا زیبا سلوک کرنے پر مسافر کو اتارا

0
0

چنئی ؍؍تمل ناڈو کے چنئی ہوائی اڈے پر کولمبو جانے والے اسپائس جیٹ طیارے میں ایک مسافر کے بدسلوکی کرنے پر اسے طیارے سے اتار دیا گیا جس سے طیارے کو پرواز میں 35 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ ہوائی اڈا ذرائع نے کہا مسافر کی شناخت گناسینا کے طور پر ہوئی ہے ، وہ جب اپنی سیٹ پر بیٹھا تب ہی اس نے اچانک عجیب غریب حرکت کرنی شروع کر دی اور مسافروں کو گالی دینے لگا۔مسافر کو قابو کرنے کے لئے کافی کوشش کی گئی لیکن سب بیکار گیا بعد میں اس کو ہوائی جہاز سے نیچے اتار دیا گیا ۔ جس کی وجہ سے طیارے نے 35 منٹ کی تاخیر کے بعد اڑان بھری ۔ طیارے کو 10 بجے روانہ ہونا تھا لیکن یہ 00:45 بجے اڑان بھر سکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا