مہاراشٹرکی سیاست میں شیوسینا کےساتھ چل رہی سیاسی جنگ کےدرمیان بی جے پی نےکہا ہے کہ ریاست میں اگلے 48 گھنٹوں کےاندرنئی حکومت بن سکتی ہے
مہاراشٹرکی سیاست میں شیوسینا اوربی جے پی میں حکومت بنانے کےلئے جاری رسہ کشی کے درمیان بی جے پی نےفرنٹ فٹ پرآتے ہوئےاگلے 48 گھنٹوں میں حکومت بنانےکا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی کے سینئرلیڈردھیرمنگنٹی وارنے بدھ کوکہا کہ مہاراشٹر کا اتحاد (شیوسینا- بی جے پی) برقرارہےاورلوگ کبھی بھی ‘خوشخبری’ کی امید کرسکتے ہیں۔ ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’۔ دوسری جانب شیوسینا نے واضح طورپرکہا ہےکہ انہیں ابھی تک بی جے پی کی طرف سے حکومت بنانےکے لئے کوئی تجویزنہیں بھیجی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبرکواسمبلی انتخابات کے نتائج کےبعد سے ہی بی جے پی شیوسینا میں حکومت بنانےکےفارمولے پررضامندی نہیں بن پائی ہے۔ تووہیں کانگریس – این سی پی کےاتحاد کواتنی سیٹیں نہیں ملی ہیں کہ وہ حکومت بنانےکا دعویٰ پیش کریں۔ ایسے میں سب کی نظریں سب سے بڑی پارٹی بی جے پی پرمرکوزہیں۔ جمعرات کوحکومت بنانےکےلئے دعویٰ پیش کرنےکا آخری دن ہے۔ بی جے پی اورشیوسینا دونوں نے ہی گورنرسےملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نے بدھ کی شام کوواضح طورپرکہا کہ ادھو ٹھاکرے کوبی جے پی کی طرف سےابھی تک حکومت بنانےکےلئےکسی بھی طرح کی تجویزنہیں ملی ہے۔