سی اے نے سابق خاتون کرکٹر ملانی کو ڈائریکٹر مقررکیا

0
0

میلبورن؍؍کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے بدھ کو سابق خاتون کرکٹر میلنی جونس کو اپنا ڈائریکٹر مقرر کیا۔ سابق خاتون کھلاڑی نے 1997 میں آسٹریلیا کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ اس سال ان کی ٹیم نے پہلی بار عالمی کپ خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ 2005 میں بھی عالمی فاتح ٹیم کا حصہ رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے پہلی ٹسٹ سنچری بھی بنائی تھی اور ایشزمیں بھی کافی کامیاب رہی تھیں۔ میلنی کو سال 2019 میں آسٹریلیا کے ممتاز ایوارڈ میڈل آف دی آرڈر آف آسٹریلیا سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے سی اے کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا، "یہ عہدہ پاکر میں کافی پرجوش ہوں اور کرکٹ کے ساتھ لوگوں کی وابستگی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کروں گی۔گزشتہ 18 ماہ میں بورڈ میں کافی کام ہوا ہے جو ہمارے کرکٹ کے لیے کافی چیلنجنگ وقت تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا