سرینگر میں دن رات پینے کے پانی کی دستیابی کے لئے اقدامات میںپیش رفت

0
0

نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر جدید طریقہ کاراختیار
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سرینگر میںپائیپوں کے ذریعے دن رات پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے نیٹ ورک کو جدید سازوسامان سے مزید مستحکم کیاجارہا ہے۔ان باتوں کا اظہار آج ترقیاتی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لئے پرانی پائپ لائینوں کو بدل کر نئی پائپ لائینیںنصب کی جائیںگی۔جب کہ سرینگر کے تمام اب تک دیہی علاقوں میں بھی پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ نیٹ ورک کے دائرے میں باقی ماندہ4000گھرانوں کو لایاجائے گا جو کہ اُن کا حق ہے۔اس منصوبے کے تحت سمارٹ واٹر میٹر بھی نصب کئے جائیں گے تاکہ پانی کے غیر منصفانہ استعمال پر روک لگائی جاسکے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ان اقدامات سے پینے کے پانی کی باقی ماندہ دستیابی میں معقولیت آئے گی اورتمام گھرانوں کو پانی دستیاب ہوگا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہر سرینگر میں صرف نصف گھرانوں نے ہی واٹر کنکشن حاصل کئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت عامہ کے لئے مشکلات پید اہورہی ہیں۔اس دوران ترقیاتی کمشنرنے ضلع میںمحکمہ صحت عامہ کے رُکے پڑے پروجیکٹوں کی ہیت کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 17رُکے پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے 72کروڑ روپے فنڈس حاصل ہونے میں اور محکمے کی طرف سے ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان پروجیکٹوں پر کل 336کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اورصحت عامہ کے سپر انٹنڈنگ انجینئر اور ایگزیکٹیو انجینئر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا