ناظم باغبانی کشمیر نے باغبانی شعبے کی پیش رفت اورحصولیابیوں کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ناظم باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے آج ایک میٹنگ میں چیف ہارٹیکلچر آفس بڈگام میں ہارٹیکلچر شعبے کی پیش رفت اور حصولیابیوں کاجائزہ لیا۔ میٹنگ میں ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسران کے علاوہ دیگر فیلڈ آفیسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر چیف ہارٹیکلچر آفیسر کو تمام کاموں کے بہتر رکھ رکھائوکو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ کے دوران 2019-20کے تحت ترقیاتی کاموں اور سکیموں کی طبعی اورمالی حصولیابیوں کے ایکشن پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ناظم باغبانی نے آفیسران پر مقررہ وقت میں اہداف کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران ناظم باغبانی نے ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسران کو اخروٹ اورخوبانی کی پلانٹیشن کے لئے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔جب کہ تمام زونل سطح کے آفیسران کوباغ مالکان اور کسانوںکے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں مختلف ترقیاتی سکیموں اورپیداوار میں اضافے کے علاوہ فصلوں کے بہتر فوائد کے بارے میں تیکنیکی جانکاری فراہم کی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا