فیصل نعمانی
پونچھ//نیشنل کانفرنس کی او بی سی شاخ کے ضلع صدر پونچھ عبدالرشید شاہ پوری نے مرکزی حکومت کے ریاست جموں و کشمیر کے تئیں رویے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کبھی بھی بھارت کا بھلا نہیں کر سکتا جس نے ملک میں،علاقائی، لسانی، قبائلی اور خاندانی لڑائیاں پیدا کر دی ہیں پونچھ میں زرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ دفعہ 35A اور 370، جسے ریاست کو خصوصی پوزیشن حاصل ہے کہ یہاں ریاستی باشندگان ہی جائیدادکے مالک بن سکتے ہیں، نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں وغیرہ لیکن اس خصوصی درجہ کو دہلی والی سرکار برداشت نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے انہوں نے اس کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر لیا۔شاہ پوری نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔