ٹریفک کے نئے قوانین گول کب آئیں گے؟

0
0

سینہ ٹھوک کر اورلوڈنگ ،مسافربھی غافل،ٹرانسپورٹر زیادہ کمانے کی دوڑمیں اندھے

حافظ عبدل الطیف

گول؍؍سب ڈویژن گول میں ٹاٹا سومو ڈرائیور قانون کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں ۔مسافروں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ۔پولیس آور لوڈنگ پر روک لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جس طرح سے سب ڈویژن گول میںاور لوڑنگ ہورہی ہے جس سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے ۔گول کے گردو نواح علاقوں سے سومو ڈرائیور حد سے زیادہ اور لوڈنگ کرتے ہیں ۔لوگوں نے ’لازوال‘کو بتایا داچھن ڈھیڈہ ۔اندھ۔ کلی مستیٰ۔ بدھن ۔جبڑ ۔ماکنڈ ۔سنگلدان ۔سلبلہ علاقوں میں ٹاٹا سومو گاڑیوں پر حد سے زیادہ اور لوڈنگ ہوتی ہے ۔لوگوں نے کہا جہاں سات سواریاں سومو گاڑی میں بٹھانے کی گنجائش ہے وہاں ڈرائیور بارہ سواریاں بٹھاتے ہیں۔ لوگوں نے مزید بتایا اگر چہ پولیس کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کرے مگر اْس کے باوجود بھی پولیس ان کو لگام لگانے میں ناکام ہوئی رہی ہے ۔تصویریں جھوٹ نہیں بولتیں،نئے قوانین بننے کے بعد زیادہ قانون کی خلاف ورزیاں ہورہی ہے۔شائیدٹریفک پولیس گول تک ٹریفک کے نئے قوانین لانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا