دلی دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ دلی کے وزیراعلی اروِند کجریوال نے دھند کو ’گیس چیمبر‘ کے مشابہ قرار دیا ہے۔گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں میں کمی لانے کی غرض سے سڑک پر کاروں کی راشننگ کا نظام شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسئلے سے نٹمنے کے لیے درکار سیاسی عزم موجود نہیں ہے۔