سرمیں شدیدچوٹیں،اسپتال منتقل کرتے ہوئے لقمہ ٔاجل
ریاض ملک
منڈی ؍؍منگل کی دوپہرمنڈی کے گائوں ڈنوں گام براچھڑی میں محکمہ پولیس سے منسلک اے ایس آئی عبدالصمد ولد لال میر ساکنہ ڈنوں گام عمر 55/56 سال اپنے گھر پر تھاکہ اچانک گر پڑا – جس کے نتیجہ میں سر میں گہری چوٹ آئی – زخمی حالت میں غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایاگیاجہاں بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد پونچھ منتقل کردیاگیا جہاں وہ راستے میں ہی جاتے دم توڑ گیا ۔ذرایع نے بتایاکہ کے موصوف کشمیر میں اپنی ذمہ داری انجام دیے رہاتھا اور آج اپنے گھر چھٹی پر تھاکہ اچانک حادثہ پیش آیاجس میں ان کی موت واقع ہوگئی جن کو اپنے ابائی گاوں ڈنوں گام میں سپرد خاک کردیاگیا۔