غلط پلاننگ سے عوامی سہولیات کے لئے بنائی گئی عمارتیں اور سڑکیں ادھوری ہیں – عبدالاحد بھٹ
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کہ منڈی تحصیل میں مختلف مقامات پر متعدد سرکاری عمارتیں لاوارث پڑی ہوئی ہیںجن پر کروڑوں کی رقومات صرف کی گئی لیکن ان عمارتوں ودیگر ادھورے کاموں سے عوام کو کوئی بھی فائیدہ نہیں سکا۔ صرف اور صرف سرکاری خزانوں کو لوٹاگیا اور اج یہی عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ اس حوالے منڈی تحصیل کی نامور شخصیت عبدالاحد بھٹ نے کہا کہ ضلع پونچھ بالخصوص منڈی میں متعدد جگہوں پر سرکاری عمارتوں کو تعمیر کیا گیاجن سے نہ ہی عوام اور نہ ہی سرکار ہی ان عمارتوں سے کوئی فائیدہ حاصل کررہی ہے -انہوں نے کہا کہ ساوجیاں میں بناگجر بکروال ہوسٹل جس پر سدبھاونہ کے تحت کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تمام تر سہولیات کچن باتھروم اور بستر وغیرہ تمام تر سہولیات بہم رکھی تھیں تاکہ گجر اور بکروال طبقہ یہاں آتے جاتے رک سکیںلیکن آج وہ بھی اخستہ حالی کی شکل میں کھنڈر کی طرح موجود ہے۔اس کے علاوہ ساوجیاں ڈاک بنگلو گلی میدان ایک عمارت سیکلو میں ایک عمارت لورن میں نائب تحصیل عمارت اڑائی کٹھہ میں عمارت اڑائی میں ایک عمارت ان کے علاوہ بھی کئی عمارتیں کچھ تو مکمل طور تعمیر ہیں اور کچھ ادھورے پڑے ہوے ہیں ۔ اس کے علاوہ منڈی بائی پاس پل جس پر کروڑوں کی رقم صرف کرکے اج کام ٹھپ پڑاہے اور مختلف علاقوں میں متعدد سڑکوں کے کام بھی ادھورے پڑے ہوئے ہیں ۔ عوام پرایشان ہے لیکن محکمہ اور انتظامیہ عمارتوں اور سڑکوں سے اپنے اپ کو الگ کرلیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ غلط اور خود غرضی کی پلاننگ کی وجہ سے ہورہاہے کیونکہ یہ رقومات عوام کی سہولیات کے لئے صرف کی جاتی ہے مگر کوئی بھی فائیدہ ہوتانظر نہیں آرہاہے ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کو نئے لیفٹیننٹ گورنر نئے نظام اور نئے قوانین پر پورابھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا اب غریبوں کیلئے استعمال ہونے والے تمام تر رقومات اگر انتظامیہ چاہتی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود ہوتو وہ مقامی عوام کے ساتھ مل کر پلاننگ کریں تاکہ عوام کا پیسہ ناحق ضایع نہ ہو بلکہ اصل جگہ میں لگے اور عوام کے استعمال میں آسکے ۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان عمارتوں کے بارے میں نوٹس لیں اور اس کے علاوہ جہاں جہاں بھی سڑکوں کے ادھورے کام پڑے ہوئے ہیں ان پر بھی سرعت سے کا م کیا جائے۔ انہوں نے منڈی بائی پاس پل کی تعمیر کو مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔