لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍روگی کلیان سمتی کی گورننگ باڈی ایک میٹنگ آج ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کی صدارت میں ضلع ہسپتال میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے اِنعقاد کا مقصد ضلع ہسپتال میں لازمی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانا تھا کہ ہسپتال کا کام کاج احسن طریقے سے جاری رہ سکے ۔میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں اور افسران نے بھی شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کو بڑھاوا دینے کے علاوہ پارکنگ جگہ پر میکڈم بچھانے ، سٹریٹ لائیٹوں کی مرمت کرنے، بائیو میڈیکل ویسٹ اور سولر شیڈ کی تعمیر ، سٹاف بس خریدنے ، ہسپتال کے لئے پروجیکٹر اور کمیونکیشن نظام خریدنے کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس موقعہ پر اپنے خطاب میں ترقیاتی کمشنر نے گورننگ باڈی کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی تاکہ مریضوں کے علاوہ تیمارداروں کے لئے بھی بہتر سہولیات کی دستیابی یقینی بن سکے۔اِس دوران سی ایم او نے ضلع ہسپتال کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے اُن معاملات کو بھی اُجاگر کیا جس کی وجہ سے ہسپتال کے احسن کام کاج میں رکھنا پڑ رہا ہے ۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا بھی معائینہ کیا او رمریضوں کے علاوہ تیمارداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔