چار گلیاروں والی سری نگر ۔بارہمولہ۔ اوڑی شاہراہ صوبائی کمشنر نے ڈی پی آر کیلئے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا

0
0

 

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران چار گلیاروں والی سری نگر۔ بارہمولہ ۔ اوڑی شاہراہ کی تعمیر کے لئے ڈی پی آر کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین میر ، اے ڈی سی بارہمولہ ، چیف انجینئر بیکن او ردیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔پروجیکٹ کو اِنتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ڈی پی آر تیار کرنے کے دوران اس کے تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے پٹن او ربارہمولہ میں بائی پاس تعمیر کرنے اور سنگرامہ میں ایک فلائی اوور تعمیر کرنے کے لئے احکامات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کو متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں کو شامل کرکے ایک جوائنٹ سروے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی جبکہ ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کو ہفتہ وار بنیادوں پر جائزہ میٹنگوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کے دفتر کو ایک ایکشن رِپورٹ پیش کی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا