عید میلاد النّبیﷺ کی تقریب کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام طار ق حسین گنائی نے آج پٹھ مقام زیارت گاہ کا دورہ کر کے وہاں عید میلادالنّبیﷺ کی تقریبات کے لئے کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ اے سی ڈی ، سی ایم او، مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران ، ڈی آئی او اور تحصیلدار ماگام کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے بجلی ، پانی اور سڑک رابطوں سے متعلق کئی معاملات اُبھارے۔ترقیاتی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ محکموں کو تمام جائزمطالبات او رمعاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے زیارت گاہ میں نصب کرنے کے لئے موقعہ پر ہی ایک جنریٹر سیٹ کی منظوری دی تاکہ زیارت گاہ میں بلا خلل بجلی کی سپلائی یقینی بن سکے ۔ ترقیاتی کمشنر نے زیارت نگاہ او راس کے گردو نواح کے علاوہ اہم عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی تلقین کی۔