سید نیاز شاہ
پونچھ // محکمہ سماجی بہبودکے ICDSپروجیکٹ کے تحت کام کرنے والے ملازمین کا احتجاج گزشتہ روزنویں روز میں داخل ہوچکا ہے ان ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں تیس چالیس سال کام کرتے ہوگئے ہیں ہماری مانگیں پوری نہیں کی گئی ہیں ہم دور دراز علاقہ جات میں کام کرتی ہیں اور 0 سے 6سال تک کے بچوں کی تعلیم و تربیت ،حاملہ خواتین کا خیال، الیکشن دیوٹی ، پلس پولیوذمہ داری وکسین پہنچانا یہ سب کام کرتے ہیں لیکن ہماری اجرت 3600 روپے ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ پہلے ہم اپنی مانگوں کا لیکر جموں جاتے رہے لیکن اب جب ہمارے پاس اتنے ذرائع نہیں ہیں کہ ہم جموں جاکر اپنی مانگیں پوری کروائیں تواب ہم نے ضلع سطح پر احتجاج شروع کیا ہے آج ہمارے احتجاج کا آٹھواں روز ہے لیکن ہماری مانگوں کی طرف دھیان نہیں دیا جارہا ہے ہر محکمہ سے سبکدوشی کے بعد پیسہ ملتا ہے لیکن ہمیں بلکل بنا کسی پنشن اور پیسے کے سبکدوش ہوکر اپنی آئندہ زندگی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر گزارنی پڑھتی ہے جس کی وجہ سے ہم ذہنی طور پرفکر کا شکار ہیں ۔اس سلسلہ میںجان بیگم نے کہا کہ ہماری مانگیں سرکار کیوں نہیں پوری کرتی ہم اتنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہماری ورکرس کا ایک وفد پروگرام آفیسر ICDSسے بھی ملا انہوں نے ہماری مانگوں کو جائز قرار دیا اس موقعہ پر ان ملازمین کا ایک وفد ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ ریاض آتش سے بھی ملا جن سے اپنی مانگوں کے بارے بات کی جبکہ بی جے پی جنرل سیکریٹری سنیل گپتا نے یہاں فوارہ گارڈن پہنچ کر ملازمین نے احتجاج میں حصہ لیا اور کہا کہ ان لوگون کی مانگیں جائز ہیں جن کو حل کرنا چاہئے اگر ان لوگوں کی مانگیں حل نہ کی گئی توانکے ساتھ بڑی ناانصافی ہوگی ۔