لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ترقیاتی کمشنر کپواڑہ انشل گرگ نے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے لئے جانے والے 10جماعت (سالانہ )کے کئی امتحانی مراکز کا معائینہ کیا۔چیف ایگریکلچر آفیسر اور دیگر کئی متعلقہ افسران بھی معائینے کے وران ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ اُنہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ہلمت پورہ کے امتحانی مراکز میں طلباء کے لئے دستیاب سہولیات اور دیگر اِنتظامات کا جائزہ لیا ۔اس دوران اُنہوں نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے امتحانی مراکز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔