سری نگر؍؍سینٹرل بیورو آف انوسٹگیشن ( سی بی آئی )نے عام لوگوں پر زو ردیا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں سرکاری کاموں کے لئے رشوت طلب کرنے والے ملازمین کے خلاف شکایات درج کریں۔ایک سرکار بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت ، پی ایس یو ، بینک،دفاع،بی آر او، ایم ای ایس کے کشمیر اور لداخ ملازمین کسی سرکاری کام کے لئے رشوت طلب کرتے ہیں ان کے خلاف شکایات ایچ او بی / ایس بی ، سی بی آئی ، اے سی بی سری نگر کے پاس یا ٹیلی فون نمبرات 0194-245514اورموبائیل نمبر 9419061737 پر درج کرائی جاسکتی ہیں۔