لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ٹرانسپورٹ محکمہ پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج وِجے پور جاکر وہاں ’’ انسپکشن اینڈ سر ٹیفکیشن سینٹر ( آئی سی سینٹر ) پر جاری کام کا جائزہ لیا۔مختلف محکموں کے سینئرافسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔اُنہیں بتایاگیا کہ آئی سی سی 14.40 کروڑ رپوے کی لاگت سے 61کنال اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ نشاندہی کی گئی زمین کے استعمال کے اختیارات موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کئے گئے ہیں۔ پروجیکٹ کی تعمیر کا کام 2017 ء میں شروع کیا گیا اور JKPCCکٹھوعہ کے جنرل منیجر کے مطابق پروجیکٹ کا بیشتر کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ماندہ کام شد و مد سے جاری ہے۔پرنسپل سیکرٹری پروجیکٹ کو دسمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں سرعت لانے پر زور دیا۔