کشمیرمیں سناٹا:ریل گاڑی کی سِٹی بھی خاموش!

0
0

3 ماہ سے بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی معطل مسافر، طلباء و تاجر پریشان
سہیل جاوید

بانہال؍؍وادی کشمیر میں 3 ماہ سے غیر اعلانیہ ہرتال کی وجہ سے بانہال بارہ مولہ ریل سروس بھی گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل معطل ہے جس کی وجہ سے ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے وادی کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلاب کو گوناگوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بانہال ریلوے سٹیشن کے آس پاس کام کرنے والے تاجر پیشہ لوگوں کی بات کی جائے تو لوگ گزشتہ 3 ماہ سے مکمل بیکار بیٹھے ہیں چونکہ ان کا کاروبار بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا جس کا براہ راست اثر ان کے پریوار پر پڑرہا ہے۔تاجروں کے مطابق 5 اگست سے تا حال بانہال بارہمولہ ریل سروس معطل ہونے کے کارن ان کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بیروزگاری پہلے سے ہی بام عروج پر ہے جبکہ انہوں نے بنکوں سے قرضہ لے کر اپنے بال بچوں کی روزی روٹی کے لئے کام شروع کیا تھا جبکہ ریل سروس معطل ہونے کی وجہ سے ان کے پاس دوکان مالکان کو کرایہ دینے کے لئے بھی پیسہ نہیں ہے جو بھی ان کے پاس جمع پونجی تھی وہ بنک کھاتوں میں ماہانہ کست کے طور پر جمع کرنی پڑتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور بانہال بارہ مولہ ریل سروس بحال نہیں کی گئی تو بانہال ریلوے سٹیشن پر کام کر رہے تاجروں کو زمین و جائیداد سے بھی ہاتھ دھونے پڑے گے۔ریل سروس معطل ہونے کی وجہ سے مین مارکٹ بانہال سے ریلوے سٹیشن بانہال والے روٹ پر چلنے والی نجی مسافر گاڑیوں کے مالکان بھی مکمل طور پر بیروزگار ہوگئے ہیں چونکہ ریل سروس معطل ہونے کے بعد مسافر وادی سے ہی گاڑیوں میں جموں کی طرف روانہ ہوتے ہیں جبکہ پہلے وادی سے مسافربزریعے ریل بانہال آتے تھے یا جموں سے بانہال کا رخ کرتے تھے جس کی وجہ سے بانہال سے تعلق شدہ سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کا روزگار چلتا تھا لیکن ریل سروس معطل ہونے کی وجہ سے بانہال میں مقیم تاجر، بیمار ، مسافر اور وادی کے کئی کالجوں میں زیر تعلیم طلاب کو کافی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے انتظامیہ اور خصوصاً جموں و کشمیر کے لفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر بانہال بارہ مولہ ریل سروس کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا