پریاگ راج؍؍اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری نے سادھو سنتوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اجودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہوئے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والا کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ مہنت گری نے پیر کو کہا کہ بی جے پی کے سکریٹری سنیل بنسل سے انہوں نے کل لکھنؤ میں ملاقات کی تھی،ملاقات کے دوران اجودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے پر تبادلہ خیال کے ساتھ سماجی ہم آہنگی کو قائم رکھنے کے سلسلے میں بھی بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کو دیکھتے ہوئے سادھوں۔سنتوں اور سبھی افراد سے امن و شانتی بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ اکھاڑے کے صدر نے کہا کہ قومی سالمیت اور اتحاد کو یقینی بنانے سماجی ہم آہنگی کا ہونا ضروری ہے ۔دہائیوں پرانے متازع زمین معاملے میں عدالت کا جوبھی فیصلہ ہوسبھی کو اس کا احترام کرنا چاہئے ۔