سینئر ایڈوکیٹ افتخار حسین بزمی صدمہ

0
0

کمسن بیٹی چل بسیں،مختلف سماجی کارکنان نے کیا اظہار تعزیت
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍بار ایسوسی ایشن پونچھ کے سابق سکریٹری و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پونچھ کے سینئر وکیل افتخار حسین بزمی کی 9 سالہ بیٹی آج رحلت فرما گئیںجن کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے شہر خموشاں ڈونگس پونچھ میں ادا کی گئی جس کے بعد وہیں پر ان کو سپرد خاک کر دیا گیا آج مختلف عوامی کارکنان جن میں کانگریس رہنما چوہدری ریاض بشیر ناز ،عثمان چوہدری ،سردار کرشن سنگھ اوول، ایڈوکیٹ تاج حسین شاہ قابل ذکر ہیں جبکہ سماجی کارکنان چوہدری محمد اسد نعمانی ،سرفراز میر سید نصرت شاہ، تنویر پونچھی ،اکرم نائک نے بھی ایڈوکیٹ بزمی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے ایک مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا