نہرو یوا کندرا راجوری پونچھ کی جانب سے پندرہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پزیر

0
0

ریاض ملک

منڈی ؍؍ نہرو یواکندرہ راجوری پونچھ کی جانب سے منڈی میں 15 روزہ تربیتی ورک شاپ اختتام پذیر ہوئی جس میں قریب 64 یوتھ ورکروں کوتربیت دی گئی۔ جس میں راجوری سے 40 اور پونچھ 24 تربیت دھندہ نیشنل یوتھ رضاکاروںکو تربیت دینے کی غرض سے مختلف محکمہ جات سے آفیسران نے اپنے اپنے محکمہ کی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ پروگرام کریشی وگیان کندر پونچھ میں منعقد ہوا جہاں جموں اور پونچھ کے ماہرین نے بھی اپنے تجربات کی روشنی میں جانکاری فراہم کی ۔ مرکزی معاونت والی اس اسکیم کے تحت تمام رجاکریوتھ کو رہنے اور کھانے پینے کا انتظام مفت کیا ہوا تھا ۔ آخری روز تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر شمیم احمد بانڈے رہے۔ جنہوں نے تمام یوتھ کو اپنے قیمتی نصائیخ سے نوازا۔ 17 اکتوبر تا 31 اکتوبر تک اس تربیتی پروگرام کے دوران نوجوانوں کو زمینی سطح پر کام کرنے اور تمام تر محکمہ جات کی اسکیموں سے روشناس کروایاگیا – اس موقع پر نہرو یوا کندرا کے ضلع کوارڈینیٹر، پروگرام منتظم ضیاء الرحمان کے علاوہ یوتھ وائیلنٹر سرفراز احمد اور شفیق احمد کے علاوہ ماہرین نے بھی اس پروگرام میں شریک ہوکر اپنے تجربات کی روشنی میں جانکاری فراہم کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا