ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے سیب کی پٹیوں کی ٹرانسپورٹیشن کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍حال ہی میں شروع کی گئی ایم آئی ایس سکیم کے تحت نیو میگا فروٹ منڈی اگلر شوپیاں سے رجسٹراڈ کسانوں سے این اے ایف ای ڈی کے تحت 1,30,000 سیب پیٹیاں حاصل کی گئیںتاکہ سیب کے اس فصل کو ملک کی باقی ریاستوں اور شہروں کو بھیجا جاسکے۔ان باتوں کا اظہار آج ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں ضلع میں مارکیٹ اِنٹرونشن سکیم کی پیش رفت اور عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اِنتظامی مشینری کو مزید متحرک کریں تاکہ ایم آئی ایس کی مؤثر عمل آوری یقینی بن سکے اور سیب اُگانے والوں کو اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی ایم ڈی پی اور نبارڈ کے تحت سکیم کی عمل آوری کے لئے 31کرو ڑ روپے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کی پہلی بار عمل آوری ہو رہی ہے تاکہ کسان اس سکیم سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔میٹنگ میں باغبانی محکمہ کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا