لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے رجسٹراروں ارو سب رجسٹراروں کے لئے انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ ، پبلک ایڈ منسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ میں آج دو روزہ اورنٹیشن پروگرام کا آغاز ہوا۔اپنے افتتاحی خطبے میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان جوکہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے کہا کہ رجسٹراروں اور سب رجسٹراروں کے لئے یہ اورنٹیشن پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اُن پر اہم ذمہ داریاں عائد ہیں ۔انہوں نے ان افسران پر فرض شناسی کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ رجسٹرار ایکٹ کے رہنما خطوط کے تحت رجسٹریشن کے لئے دستاویزات کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیں۔دو روزہ پروگرام کے دوران شرکأ کو سینٹرل رجسٹریشن ایکٹ کے خدو خال او راس کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ ایکٹ کے تحت بہتر خدمات انجام دے سکیں۔سیشنز میں سرکردہ ریسورس پرسنز بشمول ریٹائرڈ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نذیر فدا، ریٹائرڈ پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ جج سیّد جاوید احمد اور سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ، پبلک پراسکیوٹر اینڈ اسٹینڈنگ کونسل یونین آف انڈیا کرنل سنگھ ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشنز کشمیر بلا ل احمد بٹ ، ڈائریکٹر ٹریننگس جے کے امپارڈ سری نگر ڈاکٹر مشتاق احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔