ترقیاتی کمشنر نے بارہمولہ گلمرگ کا دورہ کیا

0
0

آتشزدگی کے واقعہ کا لیا جائزہ ،سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ناظم سیاحت اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ سیاحتی مقام گلمرگ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ہوٹل ہل ٹاپ میں آتشزدگی کے واقعہ کا جائزہ لیا ۔ آگ کی ا س وارِدات میں ہوٹل کو جزوی نقصان پہنچ چکا ہے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوٹل کے 56کمروں میں سے 36 کو جزوی طور نقصان پہنچاالبتہ ہوٹل میں قیام کئے ہوئے تمام سیاحوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ بعد میں ترقیاتی کمشنر نے آفات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ کسی ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی جانوں کے زیاں کو روکا جاسکے۔انہوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان کی موثر عمل آوری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے جانکاری پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جانا چاہیئے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے تاریخی سیاحتی گلمرگ میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا