لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل کے اعزاز میں آج جموں میں دربار مؤ کے موقعہ پر مین وِنگ کے کھلنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔رجسٹرار جنرل سنجے دھر، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری جواد احمد، ممبر سیکرٹری لیگل سروسز اتھارٹی ایم کے شرما، ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈیمی راجیو گپتا، رجسٹرار رولز بالا جیوتی، رجسٹرار جوڈیشل سونیا گپتا،رجسٹرار انسپکشن شہزاد عظیم ،جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل ارون شرمااور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے اور چیف جسٹس کو گلدستے پیش کئے گئے ۔چیف جسٹس نے رجسٹری کے افسروں اور دیگر ملازمین کے ساتھ استفسار کیا۔