تھنہ منڈی میں سبکدوش ضلع آفیسر کا والہانہ استقبال

0
0

عمران خان
تھنہ منڈی ضلع یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر پونچھ محمد آیاز خان کا تھنہ منڈی میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ زونل فیزیکل فیلڈ اسٹاف تھنہ منڈی کی طرف سے ڈسٹرکٹ آفیسر پونچھ محمد آیاز خان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ محمد آیاز خان جو ضلع آفیسر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پونچھ میں تعینات تھے۔ اور چند روز قبل ہی محکمہ سے سبکدوش ہوئے ہیں۔واضح رہے محمد آیاز خان کا تعلق پلماں راجوری سے ہے۔انہوں نے صوبہ جموں کے نو اضلاع اسکے علاوہ وادی کے کلگام ضلع میں بھی بطور ضلع آفیسر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس فرائض انجام دئے ہیں۔ مقامی ہونے پر محکمہ فیزیکل تھنہ منڈی کی طرف سے بھی انکے اعزاز میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ اسی سلسلہ میں مڈل اسکول تھنہ منڈی میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت ریٹائیرڈ زونل فیزیکل آفیسر عبدالقیوم شال نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے علاوہ پرنسپل ڈگری کالج تھنہ منڈی پروفیسرڈاکٹر شکیل احمد رینہ بطور مہمان ذی وقار موجود تھے۔ انچارج پرنسپل بوائیز ہائیر اسکینڈری اسکول تھنہ منڈی تنویر سمیال، انچارج گرلز ہایئر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی طاہر چوہدری،انچارج ہائی اسکول عظمت آباد منشی خان کے علاوہ مڈل اسکول تھنہ منڈی کا عملہ بھی موجود تھا پروگرام کہ آخر میں ایاز خان نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا