شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے سی ای او کی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ( ایس ایم وی ڈی ایس بی ) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی ای او ) سمرن دیپ سنگھ نے راج بھون جموں میں آج لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔اِس موقعہ پر سی ای او نے لیفٹیننٹ گورنر کو شرائین بورڈ کے کام کاج اور کٹرہ میں شرائین ائیریا میں بورڈ کی طرف سے جاری مختلف فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔سی ای او نے لیفٹیننٹ گورنر کو یاتریوں کے لئے موجودہ دستیاب سہولیات اور خدمات فراہم کرنے والوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سی ای او کو شردھالوئوںکی سہولیت کے لئے کئے جارہے تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر تکمیل کے لئے زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا