سیکورٹی صورتحال ، انتظامی امور اور دیگر معاملات پر کریں گے تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ خصوصی دورے پر جموں و کشمیر آرہے ہیں اور یہ دورہ عنقریب متوقع ہے ۔ جموں و کشمیر اور لداخ مرکزی زیر انتظام علاقے بن جانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ٹائیگور ہال سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہونے جارہی ہے جس دوران حالیہ بی ڈی سی انتخابات کے دوران منتخب ہوئے 70 چیئرمین ، بھاجپا میں اپنی شمولیت اختیار کریں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ مرکزی زیر انتظام علاقے بن جانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پہلے خصوصی دورے پر جموں و کشمیر وارد ہورہے ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تشکیل نو کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ عنقریب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر آرہے ہیں اور وہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹریز بن جانے کے بعد یہاں پیدا شدہ صورتحال ، سیکورٹی صورتحال کے علاوہ انتظامی امورات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اپنے دورے کے دوران سیدھے جموں پہنچیں گے جہاں وہ نو منتخب اور جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے علاوہ فوجی و پولیس افسران کے ساتھ میٹنگیں کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میٹنگوں میں جموں و کشمیر مرکزی زیر انتظام علاقہ بن جانے کے بعد انتظامی سطح پر اٹھائے جارہے اقدامات کے علاوہ کشمیر وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے سیکورٹی سطح پر اٹھائے جارہے اقدامات کے حوالے سے جانکاری حاصل کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دورے کے دوران پولیس ، فوجی اور سیول انتظامیہ سے وابستہ اعلیٰ افسران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی میٹنگوں میں وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنز اور حد متارکہ پر در اندازی کے واقعات اور 2003 سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کو یو ٹی قرار دینے کے بعد یہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا پہلا غیر معمولی دورہ ہوگا جس کے دوران وہ انتظامی معاملات کو بھی لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر انتظامی افسران سے زیر بحث لائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامی میٹنگ کے دوران امیت شاہ ممکنہ طور پر لیفٹیننٹ گورنر کو جموں وکشمیر میں رکے پڑے تعمیراتی پروجیکٹوں کو فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت دینے کے حوالے سے مرکز کی جانب سے تمام تر تعاون دینے کی پیشکش یا تجویز کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ اس دورے کے دوران مرکزی زیر انتظام لداخ کا بھی دورہ کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے شیڈول حتمی نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے دورے کے حوالے سے اگرچہ تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے تاہم یہ دورہ عنقریب متوقع ہے ۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ٹائیگور ہال سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہونے جارہی ہے ۔ اس تقریب کے دوران حالیہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے دوران منتخب ہوئے 70 چیئرمین ، بھاجپا میں اپنی شمولیت اختیار کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی سلسلے میں ٹائیگور ہال سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے