کہانہ لینڈ لائن فون ، نہ ہی موبائل فون اور نہ ہی واٹس ایپ اب محفوظ
یواین آئی
کولکتہ؍؍مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کی ’پرائیویسی پر حملہ‘ کرنے کے سلسلے میں شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سنگین معاملہ قرار دیا ہے محترمہ بنرجی نے چھٹھ پوجا فیسٹیول کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا ، ’’اگر لوگ بغیر ریکارڈ کیے آزادانہ گفتگو نہیں کرسکتے تو پھر اس ملک کے لوگ آزاد کیسے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے نیشنل سرویلانس اولمپیاڈ (این ایس او) کسی کے بھی واٹس ایپ کے ذریعے گفتگو کو ریکارڈ کرسکتا ہے انہوں نے کہا ، ’’نہ لینڈ لائن فون ، نہ ہی موبائل فون اور نہ ہی واٹس ایپ اب محفوظ ہے۔ مختلف ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ کیا کیا جاسکتا ہے؟ ہم لوگ بغیر کسی دیگر کو سنے بات چیت نہیں کرپائیں گے ہیں۔ یہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے اور میں وزیر اعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اس غیر قانونی کارروائی کا نوٹس لیں وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ این ایس او گروپ نے لوگوں کی ذاتی معلومات سے حکومت کو ا?گاہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا ،’’واٹس ایپ نے اس بارے میں سرکاری ایجنسی سرٹ ان کو آگاہ کیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ حکومت اسرائیل کے این ایس او گروپ کو سیاستدانوں ، میڈیا افراد ، ججوں اور دیگر اہم افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے استعمال کررہی ہے۔ یہ غلط ہے۔ آپ لوگوں کی رازداری کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ کسی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسے روکنا ہوگا۔‘‘