ریاست سے گئے دربارکایوٹی میں سواگت ہے!

0
0

مابعد جموں وکشمیر تشکیل نو : پہلی بار آج سجے گا جموں میں انتظامی دربار ،لیفٹیننٹ گور نر لیں گے گارڈ آف آنرسیکورٹی کے کڑے بندوبست
جان محمد

جموں؍؍مہاراجہ رنبیرسنگھ کی جانب سے1872میں شروع کی گئی ’دربارموو‘کی شاہی روایت جاری رہتے ہوئے پیرکے روز4نومبرکودربارجموں میں سجنے جارہاہے ۔امسال کاجموں میں درکارکاکھلناخاص ہے کیونکہ جب یہ درباررواں برس سرینگرمنتقل ہواتھاتویہ ریاست جموں وکشمیرمیں اسکاآخری سفرتھااب جموں واپسی پریہ مرکزکے زیرانتظام علاقہ میں کھلنے جارہاہے۔جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019کی عمل آئوری کے بعد پہلی مرتبہ جموں میں سوموار کو انتظامی دربا ر سجے گا ۔اتوار کو چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج سول سیکرٹریٹ جموں کا دورہ کر کے دربار مؤ دفاتر کھلنے کے سلسلے میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گور نر گریش چندر مر مو کوسیول سیکریٹریٹ جموں میں روایتی گارڈ آف آنرپیش کیا جائیگا۔ادھر ششمائی دربار مئو کے پیش نظرجموں شہر میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں ۔جموں میں ششمائی دربامئو کے تحت آج یعنی سوموار کو سیول سیکریٹریٹ اور اس سے منسلک دفاتر کھل جائیں گے ۔جموں وکشمیر کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب جموں میں لیفٹیننٹ گور نر کی سربراہی میں سرکاری وانتظامی دفاتر کھل جائیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے رواں برس کی 5اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن یعنی دفعہ 370کو منسوخ کرتے ہوئے جموں ، کشمیر اور لداخ کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا۔ ادھر سیول سیکرٹریٹ سے منسلک دفاتر کی سرمائی دارالحکومت جموں منتقلی کے پیش نظر جموں وکشمیر کی سرکار نے تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج یعنی سوموار سے جموں میں اپنے اپنے محکمہ جات کی سربراہی انجام دینے کیساتھ ساتھ تعمیراتی و عوامی مسائل کے نپٹارے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں۔ معلوم ہوا کہ گزشتہ دنوں لیفٹنٹ گورنر گریش چندرا مرمو کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کے فوری تدارک پر اپنی توجہ مرکز کریں تاکہ عوام کو سرمائی مہینوں میں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لیفٹنٹ گورنر نے تمام محکمہ جات کے سربراہوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر جن مسائل کو وقت پر حل نہیں کیا گیا انہیں جموں میں دربار سجنے کے فوراً بعد ہی حل کیا جائے تاکہ سرکار عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیساتھ ساتھ ان سے متعلق مسائل کے فوری حل پر توجہ مرکوز کریں۔ ادھر جموں وکشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور انہیں مرکزی زیر انتظام والے علاقے قرار دئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ سرمائی دارلحکومت جموں میں دربار مئو کھلنے کے موقعے پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں، کشمیر اور لداخ میں حالات پرامن رہے تاہم دربارمئو کی منتقلی کے موقعے پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ امن دشمن عناصر موقعے پر فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جموں شہر کے ارد گرد سیکورٹی فورسز کو الرٹ رکھا گیا ہے اور شہر کے اندر اور باہر جانے والی ہر چھوٹی بڑی گاڑی پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا۔ سیول سیکرٹریٹ اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کے ارد گرد فورسز کو الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راہ گیروں سے بھی پوچھ تاچھ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر گریشن چندر مرمو کو سیول سیکر یٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی دستے لیفٹیننٹ گور نر کو گارڈ آف آنر پیش کریں گے ۔گارڈ آف آنر لینے کے بعد لیفٹیننٹ گور نر سیول سیکریٹریٹ میں کئی اہم فائیلوں پر دستک کرکے انتظامی کام کاج شروع کرنے کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔اس دوران اتوار کو چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج سول سیکرٹریٹ جموں کا دورہ کر کے دربار مؤ دفاتر کھلنے کے سلسلے میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔جموں کے صوبائی کمشنر سنجیو ورما اور کئی دیگر محکموں کے اَفسران اُن کے ہمراہ تھے۔متعلقہ اَفسروں نے دربارمؤ اِنتظامات اور سول سیکرٹریٹ کی تجدید ومرمت کے علاوہ سیکورٹی کے لئے کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ دربار مؤ دفاتر کل یعنی 4؍ نومبر کو جموں میں کھل رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا