یواین آئی
پیرس؍؍ ہندوستان کے روہن بوپنا اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو نے آسان جیت کے ساتھ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ روہن بوپنا اور ڈینس شاپووالوو نے ارجنٹینا کے میک سمو گونزالز اور امریکہ کے آسٹن کرایجیک کی جوڑی کو یک طرفہ انداز میں 6-1، 6-3 سے شکست دی۔ فاتح جوڑی نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے میں جیتا اور 13 میں سے چار بریک پوائنٹس کو کامیاب کیا ۔ بوپنا اور شاپووالوو کا کوارٹر فائنل میں روسی جوڑی کارن خاچانوو اور آندرے ربلیو سے مقابلہ ہوگا۔ اس دوران ہندستان کے دوج شرن اور نیوزی لینڈ کے آرٹیم ا ستاک کو فرانسیسي جوڑی جیریمی چارڈي اور فیبرس مارٹن سے 54 منٹ میں 2-6، 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوج شرن اور آرٹیم استاک کو پري کوارٹرفائنل تک پہنچنے کے لئے 18،730 یورو اور 90 اے ٹی پی پوائنٹس ملے ۔