راجوری قصبہ میں شادیوں کا سلسلہ شروع لیکن سہولیات کا فقدان

0
0

میونسپل کمیونٹی حال راجوری میں پیرا ملٹری فورسزکا عارضی رائش کیمپ
عمرارشدملک
راجوری ؍؍جموں کشمیر سے دفعہ 370کو ہٹانے سے قبل راجوری میں بھی پیرا ملٹری فورسز کی آضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ یہاں کا ماحول پُرامن رکھا جاسکے اور ان فورسز کو راجوری کے مختلف مقامات میں ٹھہرایا گیا ہے یا پھر عارضی رائش کیمپ کا قیام کیا گیا اور ان میں سے ایک عارضی رائش کیمپ میونسپل کمیونٹی حال راجوری میں بھی قائم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب کافی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ اس وقت راجوری میں ہندو مسلم اور دیگر مذہب لوگوں کی شادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لیکن قصبہ میں ایک ہی شادی حال ہے جو کہ میونسپل کمیونٹی حال کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن اس میں پیراملٹری فورسز کا عارضی رائش کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت راجوری میں بڑئے پیمانے پر شادیوں کا سلسلہ شروع ہوچکاہے اور لوگوں نے میونسپل کمیونٹی حال کے لئے فیس بھی جمع کروائی ہوئی ہے لیکن ابھی تک کمیونٹی حال میں فورسز کا کیمپ لگا ہوا ہے جبکہ بیوپار منڈل ،میونسپل کونسلروں اور دیگر لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ میونسپل کمیونٹی حال سے فورسز کو دوسری جگہ منتقل کرئے کیونکہ اس وقت شہر میں شادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس حال کے بغیر شہر میں دوسری کوئی جگہ دستیاب نہیں ہے جہاں شادیوں کی تقریب منعقد ہوسکے ۔میونسپل کمیٹی راجوری کے صدر عارف جٹ نے بتایا کہ ہم نے کافی شادیوں کی فیس بھی وصول کی ہوئی ہے لیکن ابھی تک حال میں فورسز موجود ہے اور اگر فورسز دوسری جگہ منتقل نہیں ہوئی تو میونسپل کمیٹی راجوری کو کافی نقصان بھی ہوسکتا ہے کیونکہ جن شادیوں کی فیس وصول کی ہے انہیں فیس واپس کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو بھی آگاہ کیا گیا ہے جلد ہی فورسز کو منتقل کیا جاسکتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا