ایس جی ایم کرنا ہ نے عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین نے آج ڈاک بنگلہ کرناہ میں ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا جس دوران اُنہوں نے علاقے میں لوگوںکو درپیش معاملات اور شکایات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر تحصیل اور بلاک افسران ، سول سوسائٹی کے ممبران اور سرپنچوں او رپنچوں کے علاوہ دیگر سرکردہ شہری بھی موجود تھے۔عوامی دربار کے دوران وفود نے بجلی ، پانی ، راشن ، صحت سہولیات اور سڑک رابطوں کے معاملات اُجاگر کئے ۔ ایس ڈی ایم نے لوگوں او روفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے معاملات اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔اُنہوں نے کئی معاملات کے حل کے لئے موقعہ پرہی افسران کو ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا