ترقیاتی کمشنرنے پلوامہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے کام کا ج کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ترقیاتی کمشنر پلوامہ راگھو لانگرنے آج ضلع افسروں کی ایک میٹنگ میں آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے کام کا ج کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر کو ضلع میں فلڈ پروٹیکشن کے کاموں اور فلڈ منیجمنٹ پروگراموں کے تحت جاری سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ مائینر اری گیشن سکیموں کے تحت 6سکیموں پر عمل آوری جاری ہے جن کے تحت 2019-20ء میں 22.54 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے جس میں اب تک 16.65لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔اے آئی بی پی کے تحت بھی 14سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ ایل آئی ایس کاریوا ، نیوا اور پریگام میں سمپ اور پمپ ہاوسوں کی تعمیر کے لئے اراضی درکار ہے جس کے حصول کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ انجینئروں پر زور دیا کہ وہ سکیموں کی مؤثر عمل آوری کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔انہوں نے اری گیشن چینلوں ،مشینری اور دیگر ڈھانچے کے رکھ رکھائو پر بھی زور دیاتاکہ پانی کی سپلائی میں رکاوٹ کو روکا جاسکے۔اُنہوں نے محکمہ کے کام کاج کو بہتر بنانے کی تلقین کی تاکہ لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، ایگزیکٹیو انجینئر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرو ل اور ایم آئی ڈی کے افسران کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا