جسٹس ماگر ے نے منصف کورٹ کمپلیکس سمبل میں سہولیات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جسٹس علی محمدماگر ے جو اِنفراسٹرکچر کمیٹی ہائی کورٹ آف جموںوکشمیر کے چیئرمین بھی ہیں ،نے آج منصف کورٹ کمپلیکس سمبل کا دورہ کیا اور وہاں جج صاحبان ،وکلأ اور عرضی دہندگان کو دی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔جسٹس ماگر ے نے کمپلیکس میں اِلتوأ میں پڑے متعدد پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ان پروجیکٹوں کی معیاد بند مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ متعلقین کو مناسب سہولیات دستیاب کرائی جاسکیں۔اُنہوں نے عدالتی فائلوں کا بھی معائینہ کیا اور پریزائیڈنگ افسرو ں کو ہدایت دی کہ وہ کیسوں کے تیز تر نپٹارے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس دوران سول اور کنبوں کے ان معاملات کی طرف توجہ دی جانی چاہیئے جو پچھلے پانچ برسوں سے رُکے پڑے ہیں ۔ جسٹس ماگر ے جو سری نگر کے لئے انتظامی جج بھی ہیں نے بعد میں شہر سری نگر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اوران کی نگرانی میں موبائیل مجسٹریٹ سری نگر میر وجاہت بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں 130 گاڑیوں کے خلاف موقعہ پر ہی چالان کیا اور قصور واروں سے 31000روپے کا جُرمانہ بھی وصول کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا