ٓٓآنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروںنے مطالبات کو لیکر کیا احتجاج کہا خدمات کئی اسکیموں کے نفاذ تک لی جاتی ہیں اور مشاہرے میں کوئی اضافہ نہیں!

0
0

لازوال ڈیسک
جموںآنگن واڑی ورکر اینڈ ہیلپر یونین کے بینر تلے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے اپنی مانگوں کو لیکرپریس کلب جموں میں ایک زور دار احتجاج کیا گیا جس میں صوبہ جموں کے بڑی تعداد میں آنگن واڑی ورکر اور ہیلپر وں نے شرکت کی واضح رہے آنگن واڑی ورکر اور ہیلپر ایک طویل عرصہ سے اپنی مانگوں کو لیکر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں کیونکہ مرکزی اور ریاستی سرکار نے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروںکو رنجیدہ کیا ہے ۔اس ضمن آنگن واڑی ورکروں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مانگوں کو پورا کیا جائے اور ہمارے مشاہرے میں طویل عرصے سے اضافہ نہیں کیا گیا ہے اس میں اضافہ کیا جائے ۔مظاہرین نے کہا کہ ہمارے ماہانہ مشاہرے کو ہریانہ اور دہلی کے آنگن واڑی وکروں اور ہیلپروں کے مشاہرے کے برابر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے کئی اسکیموں کے نفاذ کیلئے خدمات لی جاتی ہیں اور مشاہرے میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے احتجاج کے دوران سمن سوری صدر، نرمل شرما جنرل سیکریٹری، مہاجبین، مونیکا ،آشہ دیوی، زاہدہ بیگم، سمن ، پنکی بھٹ و دیگران نے مظاہرین سے تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا