جموں و کشمیر بینک نے سرینگر اور جموں میں 3نئے برانچ اور 4 ATM چالو کئے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍بنیادی بینکنگ خدمات سے محروم علاقوں تک اپنی رسائی پہنچانے کا عزم لئے اور بینکنگ سہولیات میں پھیلاؤ کے اپنے مشن پر کار بندجموں و کشمیر بینک نے کل سرینگر اور جموں میں تین نئے برانچ اور چار اے ٹی ایم چالو کئے۔ جموں صوبے کے پونی چیک اور مائرا مندریان کے دور افتادہ دیہات میں دو نئے شاخوں اور دو اے ٹی ایمز کا افتتاح کیا گیا جبکہ پہلے سے موجود گجن سُو جے کے بینک برانچ میں ایک نئے ATMکا بھی افتتاح کیا گیا۔ سرینگر میں بینک کی نئی شاخ اور ATM بادامی باغ کنٹون منٹ میں چالو کی گئی۔ ان تازہ کاروباری اور سہولیت مراکز سمیت اب جے کے بینک کُل شاخوں کی تعداد 946ہوگئی ہے جبکہ ATMsکی تعداد 1343 تک پہنچ گئی ہے۔ بینک کے جموں سینٹرل زون کے زونل ہیڈ سُدھیر گپتا نے جموں میں جے کے بینک خدمت مراکز کا افتتاح کیا جنکے ہمراہ کلسٹر ہیڈ ستیش کمار، بینک گاہکوں ، معزز شہریوں، مقامی کاروباریوں اور بینک افسراں کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں۔ جے کے بینک کی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بینک کے زونل ہیڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پسماندہ اور دور دراز گاؤں تک جدید بینکنگ سہولیات پہنچانے میں فخر محسوس ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارا بینک نہ صرف انفرادی طور لوگوں کی خوشحالی کا ضامن ہے بلکہ یہ اس خطے میں سماج اورقوم کی معاشی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بینک کی اعلیٰ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بینک کے اُس رول کی سراہنا کی جو یہ خطے کی معاشی ترقی میں ادا کر رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بینک انتظامیہ اور خاص طور اس بینک بینک کے سرپرست اعلیٰ راجیش کمار چھبر کا شکریہ ادا کیا کہ انکا نظریہ عام لوگوں کی فلاح و ترقی کیلئے ہے۔ مائرہ مندری یان نے ایک باشندے نے کہا کہ ہمارے علاقے میں 26کلو میٹر کے دائرے میں کوئی بھی بینک شاخ نہیں تھی جس سے عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا تھا لیکن جے کے بینک کی کوششوں سے اب ہماری مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔