یواین آئی
ممبئی؍؍مشہور اداکار جیکی شروف نے انیل کپور کوایک سین کے لئے 17 تھپڑ مارے ۔جیکی اور انیل کی جوڑی بالی ووڈ کے بہترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان فلموں میں جیکی نے زیادہ تر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور انیل کپور کو اکثر ایک شرارتی نوجوان بھائی کے طور پر پیش کیا جاتا ۔ جیکی اور انیل کی فلم پرندہ کو تیس سال گزر چکے ہیں۔ ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی فلم پرندہ 3 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ودھو ونود چوپڑا فلمز نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ انوراگ کشیپ ، ودھو ونود چوپڑا اور انیل کے ساتھ بیٹھے جیکی نے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سین میں انیل کپور اپنے بڑے بھائی سے تھپڑ کھارہے تھے اور ودھو چاہتے ہیں کہ انیل کے چہرے پر اس کا ایک دم صحیح تاثر جھلکے ۔جیکی نے کہا ، ‘‘بڑے بھائی کی حیثیت سے مجھے اپنے بھائی کو تھپڑ مارنا تھا۔ پہلے شاٹ کو ڈائریکٹر نے اوکے بھی کردیا تھا،اور ان کے چہرے پر تاثرات بھی ٹھیک تھے ، لیکن انیل نے کہا نہیں ، مجھے ایک اورتھپڑ مارو۔ میں نے اسے مار دیا۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ مجھے پھر مارو تو میں نے اس سین کے لئے اسے 17تھپڑ مارے اور مجھے واقعی اسے تھپڑ مارنے پڑے کیونکہ آپ اداکاروں کو ہوا میں تھپڑ مارکران سے اچھا ردعمل نہیں لے سکتے ۔