چیف انجینئر محکمہ صحت عامہ کے دفتر پر احتجاج 2014سے پانی سپلائی کا کوئی انتظام نہیں:مظاہرین

0
0

لازوال ڈیسک
جموںگاﺅں سندھوری گجر بستی اور پنچائت کھنا چرگال جموں کے مقامی باشندگان نے الحاج امیر الدین کسانہ اور جماعت علی سابق پنچ کی قیادت میں جموں کی بی سی روڈ پر محکمہ صحت عامہ کے چیف انجینئر دفتر پر پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ کئی ساری مشکلات کو ہم نے متعلقہ محکمہ جات کے نوٹس میں لایا لیکن ہمارے مسائل پر دھیان نہیں دیا گیا ۔مظاہرین نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جس کیلئے مقامی عوام پریشان ہے اور محکمہ صحت عامہ سالوں سے خواب غفلت میں ہے انہوں نے کہا کہ سال 2014سے سندھور موالی پنچائت کھنا چرگال میں پانی سپلائی نہیں ہے اس دوران ہمیں ٹینکر سے پانی فراہم کیا جاتا تھا جو ناکافی تھا اور گزشتہ سات دن سے وہ بھی نہیں ملا ۔مظاہرین نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات کی خاطر سڑک کو بند کیا اور ان کے ازالہ تک کوئی بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے گاانہوں نے حکومت وقت اور محکمہ صحت عامہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا