میری کوم ٹوکیو اولمپکس کے ایتھلیٹ ایمبیسڈر گروپ میں شامل

0
0

نئی دہلی؍؍ ہندستان کی اسٹار خاتون مکے باز ایم سی میری کوم کو اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لئے 10 کھلاڑی ایمبیسڈرز کی فہرست میں جگہ دی گئی ہے ۔چھ بار کی عالمی چمپئن میری کوم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی کھیل کی ٹاسک فورس کی جانب سے مکے بازو ں کی نمائندگی کریں گی۔ اس کے علاوہ میری کوم گروپ میں ایشیائی کھلاڑیوں کا بھی نمائندگی کریں گی۔36 سال کی مکے باز میری کوم نے اسی سال روس میں ہوئے عالمی چمپئن شپ میں کانسی کے طور پر اپنا کل آٹھواں تمغہ جیتا تھا، جس میں چھ طلائی تمغہ ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والی سب سے زیادہ کامیاب مکے باز ہیں۔اولمپک کھیلوں کی کانسی فاتح ہونے کے علاوہ میری کوم پانچ بار کی ایشیائی چمپئن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں میں بھی ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتا ہے ۔اس پلئیر ایمبیسڈر گروپ میں مرد کلاس میں لکمو لوال (افریقہ)، جلیو سیسار لا کروز (امریکہ )، جیانگام اسیاھو (ایشیا)، واصل ماردی (یورپ)، ڈیوڈ ناکا (اوشنیا) سے ہیں جبکہ خواتین میں کھادجا ماردی (افریقہ)، مکایلا میئر (امریکہ )، ایم سی میری کوم (ایشیا)، سارہ اوراھمانے (یورپ)، شیلے واٹس (اوشنیا) کے نام شامل ہیں۔آئی او سی نے جاری بیان میں کہاکہ مکے بازوں کی نمائندگی کرنے کے لیے ہر علاقے سے ایک خاتون اور ایک مرد کھلاڑی کو ایمبیسڈر کے کردار میں منتخب کیا جائے گا۔ یہ کھلاڑی باکسنگ ٹاسک فورس کی ٹوکیو اولمپکس میں اس کھیل کو منعقد کرنے سے متعلق منصوبوں میں مدد کرے گا۔آئی او سی کے رکن اور باکسنگ ٹاسک فورس کے صدر مورناري وتانبے نے بیان میں کہاکہ ہم باکسنگ ٹاسک فورس میں تمام کاموں کے لیے باکسر کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس گروپ میں کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی کو لے کر پرجوش ہیں۔کھلاڑی ایمبیسڈر گروپ کو اس سال اگست میں قائم کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا