لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں وکشمیر اور لداخ کومرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کرنے پرجشن منانے کے لئے بھاجپاکی یوتھ اکائی بی جے وائی ایم نے جموں ، جموں مغربی ، آر ایس پورہ ، اکھنور ، ادھم پور ،کٹرا وغیرہ جیسے مختلف حلقوں میں ترنگا موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ ضلعی صدر ہری اوم شرما کی قیادت میں ایم ایل سی اشوک کھجوریہ ، وکرم رندھاوا ، ریاستی صدر بی جے وائی جے اینڈ کے وکاس چودھری ، ضلعی صدر بی جے پی جموں بلدیو سنگھ بلیواوریا اور ضلعی کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئیں۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر تریکوٹا نگر سے جنرل سیکری ونئے گپتا ، منڈل صدر گاندھی نگر نیرج پوری اور کونسلر انیل کمار ، راہول کمار اور اجے گپتانے ‘بھارت ماتا کے نعروں کے درمیان سلا جئے’ اور ‘ وندے ماترم ‘ پرجوش کارکنوں کے سینکڑوں پر مشتمل ریلی جموں کے مختلف علاقوں سے گزریجو پارٹی دفتر میں کچی چھائونی میں اختتام پذیرہوئی۔