تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے آج کے اے ایس پروبیشنروں سے ایک میٹنگ کی جو ان دنوں سرحدوں سے متصل علاقے میں موجود ہیں اس دوران ریٹائر کے اے ایس آفیسر کے ڈی مینی کے علاوہ سی ڈی پی او جہانگیر خان بھی موجود رہے اس موقع پر ڈی سی متعلقہ پروبیشنروں کو پونچھ کی جغرافیائی حیثیت و مذہبی مقامات سے متعلق اہم جانکاری دی اور پھر سماجی حیثیت اور رہن سہن و عوامی طریقہ کار سے متعلق بھی معلومات دیں اور شعبہ سیاحت سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا ریٹائر کے اے ایس آفیسر کے ڈی مینی نے بھی علاقے کی اوور آل حالات کے متعلق آگاہی دی جس کے بعد کے اے ایس پروبیشنروں نے ڈپٹی کمشنر موصوف کا ان کو وقت دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔