ربیع الاول کے مہینہ میں بھی بجلی کا بحران برقرار
ریاض ملک
منڈی ؍؍ تحصیل منڈی کے متعدد بالائی علاقوں میں بجلی کا بحران تاحال برقرار ہے۔ ماہ ربیع الاول کے دوران بھی بجلی کا حال بے حال دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ جمہوریت رخصت ہوچکی ہے – اس حوالے سے مشتاق احمد سرفراز احمد نور جہان وغیرہ کئی لوگوں نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کا کوئی بھی وقت نہیں جس کو لیکر عوام میں سخت پریشانی ہے – شام ہوتے ہوی بجلی گل ہوجاتی ہے – صبح ہوتے ہی بجلی پھر نمودار ہوجاتی ہے – لورن ساوجیاں چکھڑی بن مہارکوٹ اڑائی وغیرہ بالائی علاقوں میں بجلی براے نام ہی ہے – ملازمین دن کو اپنی ڈیوٹی پر ہوتے ہوے بھی رات کو بجلی نہیں رہتی ہے – انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں لوگ روشنی کے لئے بجلی کا استعمال کرتے ہیں – لیکن وہ ضرورت بھی پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ہے – دوسری جانب اج تمام مساجد میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے مجالس کا انعقاد کیا جاتاہے- لیکن بجلی کی عدم دستیابی سے مجالس میں موجود لوگوں کو انے جانے اور وہاں مسجدوں میں محفل کے دوران سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے – انہوں نے محکمہ بجلی کے آعلی افیسران سے گزارش کی ہے کہ وہ ماہ ربیع الاول کے حترام کو برقرار رکھتے ہوے بجلی نظام کو ٹھیک کریں اور اپنے ملازمین کو زمینی سطح پر متحرک کریں تاکہ لوگوں کو بجلی سہولیات میسر ہوسکے – ٹائیم ٹیبل مرتب کرکے بجلی کے نظام کو درست کیا جاے ورنہ عوام کو مجبور ہوکر احتجاج بھی کرناپڑاتو دریغ نہ کریں گے – انہوں نے کہا یہ مسلمانوں کے متبرک ایام ہیں ان میں بارہ ربیع الاول تک بجلی کا نظام اچھے طریقے سے کرنا محکمہ کی زمہ واری ہے – وہ اس کو پوراکرے