شوپیان میں قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بینکوں کی طرف سے ریلیف کے اقدامات

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍جموں وکشمیر میں موجودہ صورتحال اور قدرتی آفات کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا نے ضلع شوپیان میں فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور نقصان کے بارے میں تفصیلات دینے کی ہدایت دی۔ قدرتی آفات کی وجہ سے ضلع شوپیان میں متاثرہ علاقوں کے کسانوں کے لئے ریلیف کی خاطر ضلع انتظامیہ شوپیان نے بینکوں کے تال میل کے ساتھ ایک ایکشن پلان ترتیب دیا ہے تاکہ متاثرہ کسانوں کے لئے امداد کی فراہمی یقینی بن سکے۔ریلیف پروگرام کی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر چودھری محمد یاسین کر رہے ہیں ۔ریلیف کی فراہمی کی ہدایات ان کسانوں اور قرضہ حاصل کرنے والوں پر لاگو ہوں گی جنہیں قدرتی آفات سے نقصان پہنچا ہے اور انہیں ریاستی سرکار اور متعلقہ حکام کے رہنما خطوط کے تحت امداد فراہم کی جائے گی۔ترقیاتی کمشنر نے نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے فوری طور اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔نقصان کا تخمینہ آر بی آئی کی ہدایت کے تحت لگائے جارہاہے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بینکوں کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں بہتر بینک خدمات کے لئے سیٹلائیٹ دفاتر ، ایکسٹنشن کائونٹروں اور موبائیل خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا