کمشنر سیکرٹر ی نے پی ایچ ای پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای اے کے ساہو نے آج ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کی طرف عملائی جارہی کئی سکیموں اور پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جن میں جل جیون مشن ، این آر ڈی ڈبلیو پی او رکئی دیگر پروگرام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور ا س تعلق سے متعدد پروجیکٹ عملائے جارہے ہیں اور ان علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے جو اس سہولیات سے ابھی تک محروم ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 2020ء تک تمام گھروں تک پائیپوں کے ذریعے پانی پہنچایا جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اختراعی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ تمام واٹر کنکشنوں کی جیو ٹیگنگ کی جانی چاہیئے او را س سیکٹر میں ٹیکنالوجی کو مکمل طور سے بروئے لایا جانا چاہیے۔اے کے ساہو نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام پی ایچ ای پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ ان سے فائدہ حاصل کرسکیں۔میٹنگ کے دوران سری نگر ، بڈگام ، گاندربل اور بانڈی پورہ ضلعوں کی واٹر سپلائی سکیموں اور اِلتو ا ٔمیں پڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت پر تفصیل تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے انجینئروں پر زو ردیا ہے کہ وہ پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔چیف انجینئر پی ایچ ای عبدالواحد، ڈی سی سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری،ڈی سی بڈگام طار ق حسین گنائی، ڈی سی گاندربل حشمت علی خان، ڈی سی بانڈی پورہ شہباز مرزا کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انجینئربھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا