اب اے ڈی سی ، ایس ڈی ایم رجسٹریشن کے مجاز !

0
0

ہڑتالی وکلاء کی فریاددرکار!آئی جی رجسٹریشن نے رجسٹراروں کا اجلاس منعقد کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍رجسٹریشن کے عمل کو عدالتوں سے محکمہ مال کو منتقل کرنے کے بیچ وکلاء کی ہڑتال جاری ہے تاہم حکومت کے اِرادے پختہ لگتے ہیں اوروہ اپنے فیصلے پرعمل درآمدکیلئے کمربستہ ہے۔اس کی ایک کڑی کے طورپر فنانشل کمشنر ریونیو ، ڈاکٹر پون کوتوال ، جن کو حال ہی میں انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جے اینڈ کے کا چارج سونپا گیا ہے ، نے آج محکمہ کے کام کے سلسلے میں رجسٹراروں کا اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں رجسٹریشن کے عمل کے مختلف پہلوؤں پر موضوع بحث ہوا۔آئی جی رجسٹریشن نے رجسٹراروں سے کہا کہ وہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ اب اے ڈی سی ، ایس ڈی ایم رجسٹریشن کے مجاز ہیں تاکہ انہیں اپنی دستاویزات کے اندراج میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متعلقہ افراد سے رجسٹریشن ایکٹ کی رہنما اصولوں پر عمل کرنے اور رجسٹریشن کرتے ہوئے دستاویزات کی درستگی کو یقینی بنانے کے لئے بھی کہا۔ انہوں نے رجسٹریشن کے عمل سے متعلق متعلقہ افسران کے لئے واقفیت کے پروگراموں کے انعقاد کے لئے بھی کہا۔اس میٹنگ میں ڈویڑنل کمشنر جموں ، سنجیو ورما ، ڈپٹی کمشنر جموں ، سشما چوہان ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں ، راکیش سرنگل نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر اور جموں و کشمیر کے اے ڈی سی کے ساتھ تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا