لیبرمحکمہ پونچھ کے دفتر میں کام کے بجائے شعر سنائے جاتے ہیں! عوام نے لگایااسسٹنٹ لیبر کمشنر سمیت سبھی عملہ پر ٹال مٹول کرنے کا الزام

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ//محکمہ لیبر پونچھ کے دفتر میں مسلسل ایک سال سے جوابدہی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مزدوروں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ وہ شعر و شاعری کرکے لوگوں کو ٹالنے کا اچھا ہنر رکھتے ہیں جبکہ ان کا ساتھ نبھانے میں سبھی عملہ بھی پیش پیش ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ان کی وظیفہ، شادی معاملات ، کلیم وغیرہ امداد کی سبھی فائلیں مذکورہ دفتر میں دو دو سال سے جمع ہیں جن پر کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی دیکھنے کو نہیں ملتی جبکہ دفتر جانے پر سائلان کو کئی قسم شعر سنا کر یا دیگر کئی باتوں میں ملوث کرکے سرسے اتارنے کی کوشش۔کی جاتی ہے۔ اس حوالہ سے محمد اقبال کھانڈے اور ولی محمد شیخ نے بتایا کہ دفتر میں جوابدہی کا فقدان ہے جبکہ لوگوں کو کئی مشکلات درپیش ہیں اقبال نے بتایا کہ ایک سال سے اس کی شادی کی فائل مذکورہ دفتر میں جمع ہے جس کی خاطر وہ ایک سال سے مذکورہ دفتر کے چکر کاٹ رہے ہےں جس کو مذکورہ دفتر سے کسی بھی معقول جواب کے بجائے باتوں سے ٹالا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس حوالہ سے مذکورہ محکمہ کے اعلی حکام سے گذارش کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرکے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا