ممتا نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی

0
0

کولکتہ، 2 نومبر (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہفتہ کو بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان كو ان کی سالگرہ پر مبارک دی ہے۔

محترمہ بنرجی نے ٹویٹ میں لکھا’’شاہ رخ، آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ میرے خوبصورت بھائی، آپ کی اچھی صحت اور زندگی میں کامیابی کیلئے دعاکرتی ہوں۔ ہمیں آپ کو بنگال کا برانڈ سفیر بنا کر فخر ہو رہا ہے ۔آپ اپنی فلموں سے ہمارے لئے انٹر ٹین ​کرتے رہیں‘‘۔
محترمہ بنرجی نے اپنی ٹویٹس کے ساتھ 25 ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا