تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ریاستی درشن پلان کے تحت آج کے اے ایس افسران بیچ 2016کی ایک ٹیم نے پروفیسر سنیتا زلپوری کی قیادت میں پونچھ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقات کی جس پر انہوں نے متعلقہ ٹیم کو ضلع کے اندر موجود ہر طرح کے قدرتی وسائل و نجی کاروباروں سے متعلق جانکاری دی جبکہ اس کے بعد ٹیم نے ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال سے ملاقات کی جس پر انہوں نے متعلقہ ٹیم کو ضلع کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جانکاری دی اور کہا کہ پولیس ضلع میں سیکیورٹی انتظامات کو قابو میں رکھنے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور اس میں وہ کامیاب بھی جبکہ اس کے بعد ٹیم نے سرپنچ بائلہ عبدل رزاق سے بات کی اور منڈی تحصیل کے کاموں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور اس دوران ریاست کے مرکزی زیر انتظام علاقہ ہونے سے آئی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی بھی حاصل کی اس وفد میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کے اے ایس افسران موجود تھے جن میں آصف اننت ناگ سے فاطمہ بارہ مولا سے راؤف لون اننت ناگ سے اپارنا جموں سے مظفر سرینگر سے روپالی ارورا جموں سیمحب بخاری راجوری سے اکشار بھدرواہ سے سید مواعظ قادری سرینگر سے کنو منگوترا ادھمپور سے اور بشارت محمود پونچھ سے شامل تھے۔