بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کی چیئرپرسنز نے مختلف اضلاع میں حلف برداری

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍وادی کے مختلف اضلاع کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے لئے منتخب چیئرپرسنز نے آج اپنے عہدے کا حلف لیا۔بانڈی پور ہ ضلع میں حلف برداری کی تقریب کی صدارت ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے کی جنہوں نے منتخب چیرپرسنز کو حلف دلایا۔ اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نو منتخب چیئرپرسنز کو مبارک باد دیتے ہوئے لگن او رتند ہی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔کولگام ضلع کے ڈی پی او محمد عمران خان نے ضلع کے سات نو منتخب بی ڈی سی چیئرسنز کو حلف دِلایا۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرسنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مختلف علاقوں کی ترقی میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئر پرسنز کا اہم رول بنتا ہے۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجو دتھے۔کپواڑہ ضلع میںحلف برداری کی دو الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں جس دوران بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے چیئر پرسنز کا عہدے کا حلف دلایا۔ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر کپواڑہ شجاعت حسین نے چیئرپرسنز کو حلف دلایا ۔حلف برداری کی تقریبات کی صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی۔ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے۔گاندربل ضلع کے ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کندن کور نے بی ڈی سی چیئرپرسنز کو حلف دلایا۔اس موقعہ پر ڈی سی گاندربل حشمت علی خان ، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔بارہمولہضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو نے ضلع کے تمام بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے نو منتخب چیئرمینوں کے عہد ے کا حلف دلایا۔اس موقعہ پر ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔شوپیان ضلع کے ڈپٹی کمشنر چودھری محمد یاسین نے ضلع کے نو منتخب بی ڈی سی چیئرپرسنز کو عہدے کا حلف دلایا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔بڈگام ضلع میں16 بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے چیئرم پرسنز کو ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی نے عہدے کا حلف دلایا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ضلع کے سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران کے علاوہ پنچوں اور سرپنچوں نے بھی شرکت کی۔پلوامہ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر ہلال احمد نے ڈپٹی کمشنر راگھو لانگر کی موجودگی میں بی ڈی سی چیئرپرسنز کو عہدے کا حلف دلایا۔ تقریب پر سول و پولیس انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نو منتخب بی ڈی سی چیئرپرسنز کومبارک باد دیتے ہوئے انہیں اپنے فرائض تند ہی کے ساتھ انجام دینے کی تلقین کی۔یہ بات قابل ذکر ہے ضلع کے 11بلاکوں میں سے 9بلاکوں میں انتخابات ہوئے جبکہ تین بلاک خواتین کے لئے مخصوص رکھے گئے تھے۔اننت ناگضلع کے 16 بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے لئے نو منتخب چیئرپرسنز کو آج ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں منعقدہ ایک تقریب پر ڈی پی او اننت ناگ نے حلف دلایا۔تقریب پر ضلع کے اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، اے سی ڈی اور مختلف بلاکوں کے پنچوں اور سرپنچوں نے شرکت کی۔کرگل ضلع کے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری نے مختلف بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے لئے منتخب کئے گئے چیئرپرسنز کو عہدے کا حلف دلایا۔ اِس موقعہ پر سول و پولیس انتظامیہ کے علاوہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے اعلیٰ عہدہ دار موجو دتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا